Full Highlights | Karachi Kings vs Quetta Gladiators | Match 1 | HBL PSL 6, 2021


This page stores the collection of Turkish dramas in Urdu. It will be very helpful to the users, who are in the search of Turkish Dramas in Urdu. This will entertain users with the famous Turkish Drama like Sultan Alp Arslan Season-2 in Udu, Kurulus Osman Season-4 in Urdu, Selahaddin Eyyubi by Pak-Turk in Urdu, Mendirman Jaloliddin Season-2 in Urdu, Sultan Barbaroslar Hayrettin Pasa Season-2 in Urdu, Teskilat Season-2 in Urdu, Sultan Abdul Hamid in Urdu, The Nameless in Urdu, Muhtesem Yavuz Sultan Selim in Urdu, Soz Drama in Urdu, Marasli Turkish in Urdu Furthermore, you will be able to watch other Turkish Dramas, which are unseen to you.

Download Video Here

Full Highlights | Karachi Kings vs Quetta Gladiators | Match 1 | HBL PSL 6, 2021

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
جو کلارک کے 43 رنز

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کامیابی کے ساتھ شروع کیا ۔ کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شرجیل خان نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا لیکن حسنین کے اسی اوور کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ قرار پائے۔

انگلش بلے بازجو کلارک ابتدائی طور پر جدوجہد کرتے نظر آئے لیکن نسیم شاہ اور قیس احمد کے اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے انہوں نے میلہ لوٹ لیا ۔ اگلے اوور میں عثمان شنواری کی گیند پر ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں وہ 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بناکراعظم خان کو کیچ دے بیٹھے۔

بابر اعظم نے کولن انگرام کے ساتھ مل کر سکور کو 87 تک پہنچایا ،حسنین نے بابر کو چلتا کردیا جنہوں نے 20 گیندوں پر 24رنز بنائے،بابر کے بعد کولن انگرام اور محمد نبی نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا، کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف ویں اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن حریف کپتان عماد وسیم کا شکار بن گئے۔ گلیڈٰی ایٹرز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان سرفراز احمد صرف 7 رنز بنانے کے بعد عامر یامین کی گیند پر پویلین لوٹے۔ کرس گیل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے صائم ایوب جدوجہد سے بھری اننگز کھیلنے کے بعد 14 گیندوں پر 8 رنز بناکر وقاص مقصود کو وکٹ دے بیٹھے۔

کرس گیل نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جس کے بعد ڈینیئل کرسچن نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابھی سنبھلی بھی نہ تھی کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں نواز رن آؤٹ ہوکر چلتے بنے۔ اعظم خان 17 رنز بناکر مڈوکٹ فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے،بین کٹنگ بھی مشکل میں ٹیم کے کام نہ آ سکے اور ارشد اقبال نے 11 رنز بنانیوالے بلے باز کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو ساتویں کامیابی دلائی،محمد عامر نے عثمان شنواری کو نشانہ بنا کر میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی جبکہ حسنین بھی زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے۔

قیس احمد آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے،کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال 3 وکٹیں لے کر کامیاب ترین باؤلر رہے جبکہ وقاص مقصود نے دو وکٹیں لیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ یہ ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے جو میچ میں ہر گزرتے لمحے بہتر ہوتی جائے گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ یہ ایک اچھا ٹریک ہے، کوشش کریں گے کہ رنز کر کے ان کا دفاع کریں اور کراچی کنگز کے خلاف اپنا عمدہ ریکارڈ برقرار رکھیں۔ میچ کے لیے کراچی کنگز میں عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد(کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم، صائم ایوب، سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔